پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ زویا ناصر نے محبت کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔
زویا ناصر نے حال ہی میں ایک ویب شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے دلچسپ سوالات کے جوابات بھی دیے۔
اُنہوں نے محبت کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ مجھے پہلی نظر میں محبت ہونا سمجھ نہیں آتی۔
اداکارہ نے کہا کہ مجھے کسی بھی شخص کو سمجھنے کے لیے وقت درکار ہوتا ہے اور کسی کو جاننے کے بعد ہی مجھے اس سے پیار ہو سکتا ہے، اس لیے مجھے کبھی پہلی نظر میں کسی سے محبت نہیں ہو سکتی۔
اُنہوں نے یہ بھی بتایا کہ جب انسان کو کسی شخص سے محبت ہوتی ہے تو اس کے میسجز کا یا اس سے ملاقات کا انتظار رہتا ہے۔
زویا ناصر نے کہا کہ انسان کو جس شخص سے محبت ہو اس کے ساتھ وقت گزار کر خوشی محسوس ہوتی ہے، ایک مختلف اور بہت ہی خوبصورت قسم کا احساس ہوتا ہے۔