معروف ٹک ٹاکر عائشہ عرف مانوکی اپنی موت سے متعلق زیرِ گردش خبروں کی تردید

eAwazفن فنکار

انٹرنیٹ سنسیشن، معروف ٹک ٹاکر عائشہ عرف مانو نے اپنی موت سے متعلق زیرِ گردش خبروں کی تردید کر دی۔

ٹک ٹاکر عائشہ نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ کی اسٹوری پر اپنے مرنے کی افواہ شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ یہ پوسٹ اُن کے ایک دوست نے اُنہیں بھیجی ہے۔

ماڈل و ٹک ٹاکر عائشہ نے اپنی دوسری انسٹا گرام اسٹوری میں لکھا ہے کہ اس خبر میں کہا گیا ہے کہ میری موت واقع ہو گئی ہے، خدارا آپ کو اندازہ نہیں ہے اس خبر سے کسی کی زندگی پر کتنا گہرا اثر ہو سکتا ہے۔

ٹک ٹاکر عائشہ نے اپنی اسٹوری میں لکھا ہے کہ میں کسی قسم کی کوئی سنسنی نہیں پھیلانا چاہتی، آپ سب کیوں میری زندگی مشکل کرنے کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں؟

عائشہ کا کہنا ہے کہ جھوٹی خبر پھیلانے والے میرا صحیح نام تک نہیں جانتے۔

انہوں نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے یہ بھی لکھا ہے کہ ایسی خبروں کو بند ہونا چاہیے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں کراچی کے علاقے ڈیفنس میں بنگلے میں ہونے والی ڈانس پارٹی کے دوران مبینہ طور پر نشے کی زیادتی کے باعث ایک خاتون ہلاک ہو گئی تھیں۔

بعد ازاں پارٹی میں موجود 1 خاتون اور مرد خاتون کی لاش جناح اسپتال میں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔

نشے کی زیادتی کے سبب انتقال کر جانے والی ٹک ٹاکر خاتون سے متعلق قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ یہ خاتون کوئی اور نہیں بلکہ ’میرا دل یہ پکارے آ جا‘ گانے پر ڈانس سے وائرل ہونے والی ٹک ٹاکر عائشہ ہے۔