نتاشا اور پانڈیا کے رشتے میں اختلاف کے بارے میں اہم انکشاف

eAwazفن فنکار

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ نتاشا سٹینکوویچ اور بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا کی علیحدگی کی خبروں کے درمیان قریبی دوست کا بیان آگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہاردک پانڈیا اور نتاشا کے قریبی دوست نے اپنے بیان میں بتایا کہ اس جوڑے کی ازدواجی زندگی میں خرابی کی وجہ پانڈیا بنے جبکہ نتاشا بھی تعلقات کو ٹھیک کرنے کے لیے تیار نظر نہیں آرہیں۔

دوست نے کہا کہ ہمیں نہیں معلوم کہ آنے والے دنوں میں کیا ہوگا لیکن فی الحال! پانڈیا اور نتاشا اپنے بگڑے تعلقات کو بہتر نہیں کرنا چاہتے اور ایسا لگتا ہے کہ دونوں کا رشتہ برقرار نہیں رہے گا۔
ہاردک پانڈیا نے مئی 2020 میں ممبئی کی ایک عدالت میں اداکارہ نتاشا سے شادی کی تھی اور گزشتہ سال فروری میں پانڈیا نے دوبارہ نتاشا سے شادی کی تھی، اس جوڑی کا ایک بیٹا بھی ہے۔

رواں سال مئی سے پانڈیا اور نتاشا کی علیحدگی کی خبریں گردش کررہی ہیں، ان خبروں نے اُس وقت جنم لیا تھا جب مداحوں نے دیکھا کہ نتاشا نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل سے پانڈیا کا نام ہٹا دیا ہے۔

اس سے قبل انسٹاگرام پر نتاشا اپنا نام نتاشا اسٹینکووچ پانڈیا لکھتی تھیں، صرف یہی نہیں اداکارہ نے اپنے ہینڈل سے پانڈیا اور اپنی چند تصاویر بھی ڈیلیٹ کردی تھیں۔

واضح رہے کہ رواں سال مئی میں ہی بھارتی میڈیا کی جانب سے یہ خبر سامنے آئی تھی کہ نتاشا اور کرکٹر ہاردک پانڈیا کے درمیان طلاق ہوچکی ہے لیکن دونوں کی جانب سے خبر کی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی تھی۔