پاکستانی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کی مہاراشٹر میں ریلیز رکوانے کی دھمکیاں

eAwazفن فنکار

بھارتی سیاسی رہنما راج ٹھاکرے نے اداکار فواد خان اور ماہرہ خان کی مشہور پاکستانی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کی مہاراشٹر میں ریلیز رکوانے کی دھمکیاں دے دیں۔

بھارت میں پاکستانی فنکاروں پر سے پابندی کے خاتمے کے بعد یہ پہلی پاکستانی فلم ہے جو وہاں ریلیز ہو رہی ہے۔

تاہم حال ہی میں یہ اطلاعات تھیں کہ فلم صرف ممبئی میں ریلیز ہوگی، جس پر راج ٹھاکرے نے کہا کہ مہاراشٹرا کو تو چھوڑیں اسے کسی دوسری بھارتی ریاست میں بھی نہیں ہونا چاہیے۔

انکا کہنا تھا کہ یہ درست ہے کہ دیگر کیسز میں فن کی کوئی قومی سرحدیں نہیں ہوتیں لیکن پاکستان کے معاملے کہ ایسا نہیں ہوگا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ مہاراشٹر کو چھوڑیں، حکومت کو اس فلم کو ملک کی کسی بھی ریاست میں نمائش کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔

واضح رہے کہ بلاک بسٹر پاکستانی فلم 2 اکتوبر کو بھارت میں نمائش کےلیے پیش کی جائے گی۔