لاہور: پاکستان کی معروف گلوکار ریشماں کو اپنے مداحوں سے بچھڑے 9 برس گزر گئے لیکن ان کے گائے ہوئے گیت آج بھی سننے والوں کے کانوں میں رس گھولتے ہیں۔
ریشماں نے پاکستان میں مقبول گیت گائے اور 80 کی دہائی میں بھارتی فلم کے گیت ’لمبی جدائی‘ نے انہیں شہرت کے افق پر پہنچا دیا۔
فنی خدمات پر ریشماں کو صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی اور ستارہ امتیاز سمیت متعدد ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔
ریشماں نے کم عمری میں ہی صوفیانہ کلام گانا شروع کر دیا تھا اور بارہ برس کی عمر میں سیہون شریف میں دھمال ’لعل میری پت رکھیو‘ پیش کی جس نے ان پر شہرت کے دروازے کھول دیئے۔
وہ کینسر کے مرض میں مبتلا ہونے کے بعد 3 نومبر 2013 کو اپنے خالق حقیقی سے جا ملیں۔