پاکستان کی مشہور گلوکارہ شازیہ منظور کو کینیڈا میں کوئین الزبتھ ایوارڈ سے نواز دیا گیا۔
حکومتِ کینیڈا کی جانب سے پاکستانی نژاد کینیڈین رکنِ پارلیمنٹ شفقت علی نے شازیہ منظور کو ایک تقریب میں کوئین الزبتھ ایوارڈ پیش کیا۔
اس حوالے سے جیو نیوز سے گفتگو میں گلوکارہ نے اس اعزاز پر حکومتِ کینیڈا کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ ایوارڈ میرے لیے بڑی عزت کی بات ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ امر بھی میرے لے باعثِ افتخار ہے کہ کینیڈین پارلیمنٹ میں پاکستانی نژاد ارکان بھی کینیڈا کی نمائندگی کر رہے ہیں۔
شازیہ منظور کا کہنا تھاکہ پاکستان کیلئے دِل و جان سب کچھ حاضر ہے اور پاکستانی دُنیا کے کسی بھی کونے میں ہوں، اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں۔