پریانکا کی کامیابی سے چھوٹے بھائی کی زندگی بےحد اثر انداز ہوئی؛ والدہ

eAwazفن فنکار

بالی ووڈ کو خیرباد کہہ کر ہالی ووڈ میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی پریانکا چوپڑا کی والدہ نے حال ہی میں چونکا دینے والا انکشاف کیا ہے۔

ایک پوڈکاسٹ میں مادھو چوپڑا نے انکشاف کیا کہ ان کی بیٹی پریانکا کی کامیابی سے سب سے زیادہ نقصان ان کے بیٹے اور پریانکا کے چھوٹے بھائی سدھارتھ کو اُٹھانا پڑا اور اسکی زندگی بےحد اثر انداز ہوئی۔

مادھو چوپڑا کا کہنا تھا کہ ان کا بیٹی کی کامیابی کیلئے قربانی کا بکرا بن گیا کیونکہ وہ اس وقت پریانکا کے ساتھ تھیں اور ان کے والد اپنے کام میں مصروف رہے جس کی وجہ سے سدھارتھ کو ماں اور باپ دونوں سے کوئی توجہ نہیں ملی اور وہ اکیلا ہی سب کچھ کرتا رہا اور خود سے بڑا ہوا۔

مادھو کا کہنا تھا کہ میرے دونوں ہی بچے بہت بہترین انسان ہیں اور مجھ سے بہت پیار کرتے ہیں تاہم اپنے بیٹے کو ہر روز جدوجہد کرتا دیکھ کر مجھے دکھ بھی ہوتا ہے کہ میں اسے کبھی وقت نہیں دے سکی۔

یاد رہے کہ خیال رہے کہ پریانکا چوپڑا کے بھائی سدھارتھ چوپڑا نے حال ہی میں 2019 میں وہ اشتیا کمار سے کی ہوئی منگنی توڑنے کے بعد دوسری منگنی کی ہے جبکہ پریانکا ہالی ووڈ کے گلوکار و اداکاری نک جونسن کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہیں جن سے ان کی ایک بیٹی بھی ہے۔