پاکستان شوبز انڈسٹری کے تین بڑے فنکار ایک ڈرامے میں کاسٹ کر لیے گئے ہیں۔
جیو انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے مستقبل قریب میں نشر ہونے والا ڈرامہ ’سانول یار پیا‘ کا پہلا پوسٹر آتے ہی ناظرین کی توجہ کا مرکز بن چکا ہے۔
ڈائریکٹر، پروڈیوسر اور اسکرین رائٹر وجاہت رؤف کی جانب سے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ڈرامے کا پہلا پوسٹر شیئر کیا گیا ہے۔
وجاہت رؤف کا ڈرامے سے متعلق کہنا ہے کہ مجھے جیو ٹی وی کے ساتھ مل کر ڈرامہ سیریل ’سانول یار پیا‘ کے نام کا اعلان کرتے ہوئے بےحد خوشی ہو رہی ہے۔
وجاہت رؤف کے مطابق یہ ڈرامہ جیو انٹرٹینمنٹ پر جَلد نشر کیا جائے گا، ڈرامے کی کاسٹ میں اقراء عزیز، عمران اشرف اور فیروز خان جیسے باصلاحیت اداکار مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے۔
Related

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستانی اسکواڈ کو حتمی شکل دینے کے لیے مشاورت جاری ہے، اوپنرصائم ایوب کی فٹنس پر سوالیہ نشان برقرار ہے ۔ ذرائع کے مطابق 19 فروری سے شروع ہونے والی چیمپئنز ٹرافی سے قبل پاکستان ٹیم نے ہوم گراؤنڈ پر جنوبی افریقا اور…

اونٹاریو کے پریمیئر ڈگ فورڈ نے ایک نئی کابینہ کا اعلان کیا ہے جس میں کئی جانی پہچانی شخصیات شامل ہیں، حالانکہ انہوں نے ہاؤسنگ، تعلیم اور ماحولیات کی نگرانی کرنے والے وزراء میں تبدیلیاں کی ہیں۔ پال کیلنڈرا نے ہاؤسنگ پورٹ فولیو سے تبدیلی کرکے وزیر تعلیم کا کردار…

50 کتابیں لکھنے کے بعد، پاکستانی امریکی بچوں کی کتاب کی مصنفہ سعدیہ فاروقی اپنے تازہ ترین عنوان، The Strongest Heart میں ایک ایسے مسئلے کا احاطہ کر رہی ہیں جسے انہوں نے پہلے کبھی نہیں دریافت کیا تھا۔ فاروقی کا کہنا ہے کہ "یہ پہلا موقع ہے جب میں…