چائلڈ آرٹسٹ کے طور پر بڑے پردے پر نظر آنے والے جبران خان اب فلم ’عشق وشق‘ کے سیکوئیل سے فلمی دنیا میں واپسی کے لیے تیار ہیں۔
سنہ 2001 کی سپر ہٹ فلم ’کبھی خوشی کبھی غم‘ میں شاہ رخ خان اور کاجول کے بیٹے کا کردار نبھانے والے چائلڈ آرٹسٹ جبران خان دو دہائیوں بعد فلم انڈسٹری میں واپس آرہے ہیں۔
بتایا جارہا ہے کہ وہ فلم ’عشق وشق ری باؤنڈ‘ کی جاری شوٹنگ میں بھی حصہ لے رہے ہیں۔
یہ فلم شاہد کپور اور امرتا راؤ کی 2003 میں ریلیز ہونے والی فلم ’عشق وشق‘ کا سیکوئیل ہے۔
تاہم جبران خان کی فلم 2023 میں ریلیز ہوگی اور جبران خان اس سے بطور اداکار بالی ووڈ میں اپنا ڈیبیو کریں گے۔
یاد رہے کہ جبران خان نے ’کبھی خوشی کبھی غم‘ میں چائلڈ آرٹسٹ کرش رائےچند کا کردار ادا کیا تھا جو راہول رائےچند (شاہ رخ خان) اور انجلی شرما (کاجول) کا بیٹا تھا۔
شاہ رخ خان اور کاجول کے علاوہ وہ فریدہ جلال، ریتک روشن اور کرینہ کپور کے ہمراہ بھی کئی مناظر میں شامل تھے۔
بچپن کی پہلی فلم میں دھماکہ دار انٹری کے بعد انہیں کئی آفرز ہوئی۔ تاہم انہوں نے بطور چائلڈ آرسٹسٹ 2001 کی ’کیوں کہ میں جھوٹ نہیں بولتا‘ اور 2002 کی فلم ’رشتے‘ میں بھی اداکاری کی۔
جبران بھارتی فلم انڈسٹری میں ’ارجُن‘ کے نام سے زیادہ مقبول ہیں، یہ وہ کردار ہے جو انہوں نے ٹی وی سیریز ’مہا بھارت‘ میں ادا کیا تھا۔