بالی وڈ کی صفِ اول کی اداکارہ انوشکا شرما نے اپنے شوہر ویرات کوہلی کے ہوٹل روم کی ویڈیو لیک ہونے پر سخت ردعمل دیا ہے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سلسلے میں آسٹریلوی شہر پرتھ میں موجود ویرات کوہلی نے 31 اکتوبر کو انسٹاگرام پر اپنے ہوٹل کے روم سے لیک ہونے والی ویڈیو شیئر کی جس میں کرکٹر کے ذاتی سامان، کٹس، پرفیومز اور جوتوں سمیت دیگر چیزوں کو دکھایا گیا۔
کوہلی نے اس پر ناراضی کا اظہار کیا اور مذکورہ عمل کو نامعقول قرار دیا جس کے بعد انوشکا نے بھی انسٹاگرام کی اسٹوری پر ویڈیو لیک کرنے والے مداح پر تنقید کی۔
اداکارہ نے لکھا کہ ‘ماضی میں واقعی کچھ ایسے واقعات کا تجربہ کیا ہے جہاں مداح حد پار کردیتے ہیں جو سب سے بری چیز ہے، یہ سراسر غلط حرکت اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے ‘۔
Related

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین میں جنگ بندی کی تجویز کے حوالے سے روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے ساتھ ہونے والی بات چیت کی تعریف کرتے ہوئے انہیں "اچھا اور نتیجہ خیز" قرار دیا ہے۔ یہ بیان جمعرات کی شام ماسکو میں پوٹن اور امریکی ایلچی اسٹیو وٹ کوف…

پاکستانی معروف ٹی وی اداکار اور میزبان مشی خان نے معروف شخصیات کی نازیبا لیک ویڈیوز کے خلاف آواز اُٹھاتے ہوئے خواتین کو اہم مشورہ دے دیا۔ انہوں نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر خواتین کے نام ویڈیو پیغام شیئر کیا ہے جس میں انہوں نے اس…

ماڈل و اداکارہ عریشہ رضی خان کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش پر شوبز شخصیات اور مداحوں نے انہیں مبارک باد پیش کی ہے۔ عریشہ رضی خان نے یکم مارچ کو انسٹاگرام پر بچے کے پاؤں کو اپنے اور شوہر کے ہاتھوں میں تھامنے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے بیٹے…