گلوکارہ حمیرا ارشد نے سابق شوہرکے بھائی کیخلاف فراڈ کا مقدمہ درج کرا دیا

eAwazفن فنکار

معروف گلوکارہ حمیرا ارشد نے سابق شوہر احمد بٹ کے بھائی کے خلاف فراڈ کا مقدمہ درج کرا دیا۔

حمیرا ارشد کی جانب سے درج کروائی گئی ایف آئی آر میں الزام لگایا گیا ہے کہ عقیل بٹ نے میرے ساتھ 70 لاکھ روپے کا فراڈ کیا۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزم کوپلاٹ کے لیے رقم دی لیکن کئی سال بعد بھی نہ پلاٹ ملا اور نہ ہی رقم واپس ملی۔

واضح رہے کہ حمیرا ارشد اور اداکار احمد بٹ کی شادی 2004 میں ہوئی تھی تاہم شادی کے 10 سال بعد 2015 میں گلوکارہ نے گھریلو تنازعات کے باعث علیحدگی کا اعلان کیا تھا لیکن نومبر 2016 میں دونوں فریقین کے درمیان صلح ہوگئی تھی ، اس کے بعد ایک بار پھر دونوں میں اختلافات کی خبریں گردش کرنے لگیں تاہم 2018 کے آغاز میں دونوں کے درمیان تمام رنجشیں دور ہوئیں لیکن چند ماہ بعد ہی گلوکارہ خلع کے لیے عدالت پہنچ گئی تھیں اور 2019 میں جوڑے کے درمیان طلاق ہوگئی تھی۔