گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کوجو بائیڈن کا ووٹ بینک بڑھانے کیلئے استعمال کیے جانے کا انکشاف

eAwazفن فنکار

گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کو امریکا کے آئندہ انتخابات میں ڈیموکریٹس یعنی صدر جو بائیڈن کا ووٹ بینک بڑھانے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔

امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے بارے میں یہ قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ وہ پینٹاگون کا اثاثہ اور خاص سیاسی ایجنڈے کا حصّہ ہیں۔

فوکس نیوز کے اینکر پرسن جیسی واٹرز نے ٹیلر سوئفٹ کی بڑھتی ہوئی شہرت کے بارے میں بات کرتے ہوئے ماضی کے کئی واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے یہ کہا کہ گلوکارہ کو امریکا کے آئندہ انتخابات میں ڈیموکریٹس یعنی صدر جو بائیڈن کا ووٹ بینک بڑھانے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ ہزاروں نوجوانوں کے ووٹ ڈیموکریٹس کی طرف لے جانے کے لیے پینٹاگون کے اثاثہ کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے۔

ٹیلر سوئفٹ کی نمائندہ ٹری پین نے ان دعووں پر اپنا ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ گلوکارہ کا پینٹاگون کے اثاثہ کے طور پر استعمال نہیں کیا جا رہا بلکہ وہ صرف الیکشن کے دوران امریکی عوام کی آواز بلند کرنے میں مدد کر رہی ہیں۔

واضح رہے کہ ٹیلر سوئفٹ نے 2023ء کے دوران شہرت کی کئی بلندیوں کو چھوا۔

اُنہوں نے کئی میوزک ریکارڈز توڑے، تاریخ میں سب سے زیادہ بزنس کرنے والا میوزک ٹور کیا اور ٹائم میگزین نے گلوکارہ کو سال کی بہترین شخصیت بھی قرار دیا۔