عالمی شہرت یافتہ ہالی ووڈ اداکارہ اور اقوام متحدہ کی خصوصی سفیر انجلینا جولی جلد ہی سیلاب متاثرہ علاقوں کا جائزہ لینے کے لیے پاکستان کا دورہ کریں گی۔
پاکستان کا دورہ کرنے کے حوالے سے ابھی تک انجلینا جولی کا اپنا کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔
البتہ، ایک ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کچھ میڈیا رپورٹس میں یہ کہا جارہا ہے کہ اداکارہ نے پاکستان کا ویزا حاصل کرنے کے لیے درخواست دی ہے۔
یاد رہے کہ انجلینا جولی جب سے اقوام متحدہ کی خصوصی سفیر مقرر ہوئی ہیں، کئی بار پاکستان کا دورہ کر چکی ہیں۔
اداکارہ نے آخری بار پاکستان کا دورہ 2010ء میں کیا تھا، اس وقت بھی ملک کے کئی علاقوں کو سیلاب کی وجہ سے کافی جانی اور مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
واضح رہے کہ حالیہ مون سون بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریوں کی وجہ سے پاکستان مین 30 ملین لوگ بے گھر ہوگئے ہیں اورتقریباََ 40 بلین ڈالر تک کا مالی نقصان ہوا ہے۔