ہوانا: کیوبا سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کی جانب سے ارجنٹائن کے معروف اور مرحوم فُٹ بالر ڈیاگو میراڈونا پر جنسی زیادتی کا الزام لگایا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کیوبن خاتون کی جانب سے ڈیاگو میراڈونا پر جنسی زیادتی کا الزام لگاتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ’ڈیاگو میراڈونا نے کمسنی میں میرے ساتھ زیادتی کی اور مجھ سے میرا بچپن چھین لیا۔‘37 سالہ میویز الواریز کا گزشتہ روز ایک نیوز کانفرنس کے دوران کہنا تھا کہ ’دو صدیوں قبل ڈیاگو میرا ڈونا نے اُن سے زیادتی کی تھی، اُس وقت اُن کی عمر15 سال تھی۔‘میویز الواریز کا کہنا ہے کہ ’اُن کی پہلی مرتبہ فٹ بالر ڈیاگو سے ملاقات اس وقت ہوئی تھی جب وہ کیوبا میں انسدادِ منشیات کی مہم پر گئے تھے۔‘واضح رہے کہ میویز الواریز دو دہائیوں سے ڈیاگو میرا ڈونا کے ساتھ تعلق میں تھیں اور اب اُن کی جانب سے ڈیاگو میراڈونا کی وفات کے ٹھیک ایک سال بعد اُن پر زیادتی کا الزام لگایا گیا ہے۔
ارجنٹائن کے ڈیاگو میراڈونا کا شمار اب تک کے مشہور اور بڑے فٹ بال کھلاڑیوں میں کیا جاتا ہے، ڈیاگو ٹھیک ایک سال قبل 25 نومبر 2020ء کو انتقال کر گئے تھے۔ کیوبن خاتون میویز الواریز کی جانب سے ڈیاگو میراڈونا پر لگائے گئے الزامات 2001ء کے ہیں جب ڈیاگو میراڈونا تقریباً 40 کے قریب اور خاتون 15 سال کی تھیں۔