ہالی ووڈ اداکارہ نے 20 سال بعد دیرینہ دوست سے دوبارہ منگنی کرلی

eAwazفن فنکار

عالمی شہرت یافتہ امریکی اداکارہ و گلوکارہ جینیفر لوپز نے دیرینہ دوست بین ایفلیک سے 20 سال بعد دوبارہ باضابطہ طور پر منگنی کا اعلان کردیا۔

  52 سالہ جینیفر لوپز نے اپنی ویب سائٹ پر ایک مختصر ویڈیو میں اپنی منگنی کا اعلان کیا، جینیفر کو سبز ہیرے کی انگوٹھی پہنے دیکھا گیا۔

ویڈیو میں جینیفر لوپز کی آواز میں ’آپ پرفیکٹ ہیں‘ کہتے سُنا گیا، گلوکارہ کے قریبی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ کلپ منگنی کے اعلان کی ویڈیو ہے۔

ویڈیو کے منظرِ عام پر آنے سے پہلے گلوکارہ نےگزشتہ شام  اپنے فیس بک پر اشارہ دیا تھا کہ ’کچھ بہت خاص‘ جلد سامنے آنے والا ہے۔

واضح رہے کہ یہ دوسرا موقع ہے جب جینیفر اور ایفلیک نے انگوٹھیوں کا تبادلہ کیا ہے۔

اس سے قبل  2002 میں، صرف چند ماہ کی ڈیٹنگ کے بعد اداکار نے منگنی کی، تاہم ایک سال کے اندر جوڑی نے میڈیا کی ضرورت سے زیادہ توجہ کی وجہ سے اپنی منگنی ختم کردی۔

نیویارک سے تعلق رکھنے والی سپر اسٹار جینیفر لوپز  24 جولائی 1969ءمیں پیدا ہوئیں، جینيفر لوپز نے 22 سال کی عمرمیں شوبز کی دنیا میں قدم رکھا۔

کامیڈی شو ان لیونگ کلر میں بطور ڈانسر کام کیا اور خوب شہرت کمائی، اداکاری کی راہوں پر سفر کا آغاز 1997میں فلم سیلینا سے کیا۔

1999میں ریلیز ہونے والے پہلے میوزک البم آن دی 6 نے جینیفر کو موسیقی کی دنیا میں متعارف کرایا۔