Akshay Kumar started getting more compensation from Shah Rukh Khan

اکشے کمار، شاہ رخ خان سے زیادہ معاوضہ لینے لگے

eAwazفن فنکار

ممبئی: بالی ووڈ اداکار اکشے کمار نے بھارتی فلم نگری کے بادشاہ شاہ رخ خان کو بھی مات دے دی۔ فلموں میں اداکاری کیلئے سب سے زیادہ معاوضہ وصول کرنے والے بالی ووڈ اداکاروں کی فہرست سامنے آئی ہے۔بالی ووڈ ریویوز کی فہرست کے مطابق اکشے کمار ایک فلم میں کام کرنے کیلئے 135 کروڑ بھارتی روپے وصول کرتے ہیں جوکہ کسی بھی اور بڑے بالی ووڈ اداکار کے مقابلے میں زیادہ ہے۔

دوسرے نمبر پر سلمان خان ہیں جو ایک فلمکیلئے 100 کروڑ وصول کرتے ہیں۔شاہ رخ خان ایک فلم کیلئے 85 کروڑ وصول کرتے ہیں جبکہ مسٹر پرفیکٹ عامر خان ایک فلم کیلئے 80 کروڑ روپے وصول کرتے ہیں۔

اس کے علاوہ فہرست میں 75 کروڑ روپے معاوضے کیساتھ اداکار ہریتھک روشن پانچویں، 70 کروڑ معاوضے کیساتھ رنبیر کپور چھٹے، 35 کروڑ معاوضے اور فلم کے منافع سے 50 فیصد شیئرز کے ساتھ اجے دیوگن ساتویں نمبر پر ہیں۔