دہلی : بھارتی ریاست کرناٹک میں ہندو انتہا پسندوں نے مسلم باحجاب طالبہ مسکان کو گھیرا، مسکان نے ڈرے یا گھبرائے بغیر جے شری رام کے جواب میں اللہ اکبر کا نعرہ بلند کیا اور سوشل میڈیا پر سب کی توجہ اپنی جان مبذول کروالی۔سوشل میڈیا پر جہاں ہر جانب مسکان کی واہ واہ ہورہی ہے ،
داد دینے والوں میں معروف بھارتی و پاکستانی شخصیات بھی حصہ لے رہی ہیں۔بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور فلم ڈائریکٹر پوجا بھٹ نے بھی مسکان کی ویڈیو پر ردعمل دیا ہے، انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ہمیشہ کی طرح عورت کو دھمکانے کے لیے چند مرد موجود ہیں
اور ایسے نظارے انسانوں کو خوفزدہ کرنے کے لیے کافی ہیں۔پوجا بھٹ نے کہا کہ بھٹکی ہوئی عوام کا ایک بڑا حصہ نفرت کی بھینٹ چڑھ چکا ہے، اپنی کمزوری کو ظلم سے چھپانے کی کوشش کرتے یہ انتہا پسند انسانیت کی توہین ہیں۔