ارجنٹائن کی نائب صدر کرسٹینا فرنینڈس قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئیں۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق حملے کے وقت کرسٹینا فرنینڈس گھر کے باہر اپنے سپورٹرز کے درمیان موجود تھیں کہ ایک مسلح شخص نے ان پر فائر کرنے کی کوشش کی۔
رپورٹ کے مطابق حملہ آورنے پستول کرسٹینا فرنینڈس کی جانب کرکے فائر کیا لیکن گولی نہ چل سکی جس کے باعث وہ بڑے حادثے سے بچ گئیں۔
خبر ایجنسی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 35 سالہ برازیلین نژاد حملہ آور کو پستول سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ کرسٹینا فرنینڈس پر کرپشن الزامات کے خلاف مقدمہ چل رہا ہے، کرسٹینا فرنینڈس 2007 اور 2015 میں ارجنٹائن کی دو بار صدر بھی رہ چکی ہیں۔