ابو ظہبی : اسرائیلی وزیراعظم نیفتالی بینیٹ متحدہ عرب امارات کے دورے کیلئے ابوظبی پہنچ گئے۔ترجمان اسرائیلی وزیراعظم کے مطابق نیفتالی بینیٹ آج ابوظبی کے ولی عہد محمد بن زاید النہیان سے ملاقات کریں گے۔
اسرائیل، یو اے ای تعلقات قائم ہونے کے بعد اسرائیلی وزیراعظم کا امارات کا یہ پہلا سرکاری دورہ ہے۔