ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے ایک فوجی پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اسرائیل نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف ذرا سی بھی حرکت کی تو ایران کی مسلح افواج اسرائیل کے مرکز کو نشانہ بنائیں گی۔
ایرانی صدر کی جانب سے یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان2015 کے جوہری معاہدے کو بحال کرنے کے لیے مذاکرات تعطل کا شکار ہیں۔
اسرائیل کی جانب سے کہا گیا تھا کہ وہ ایران کے جوہری معاہدے کا پابند نہیں ہوگا اور ممکنہ طور پر ایران کے جوہری مقامات کے خلاف یکطرفہ کارروائی کر سکتا ہے۔
فوج کے قومی دن پر ایک فوجی پریڈ میں ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والی تقریر میں ابراہیم رئیسی نے کہا ’صیہونی حکومت (اسرائیل)! آپ کو معلوم ہونا چاہیے کہ اگر آپ نے ہماری قوم کے خلاف ذرا سی بھی حرکت کی تو ہماری مسلح افواج صیہونی حکومت کے مرکز کو نشانہ بنائیں گی‘۔
نیوز سورس ڈان نیوز