اسرائیل نے مغربی کنارے میں 7 فلسطینی این جی اوز کے دفاتر سیل کرکے املاک کو ضبط کرلیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فورسز نے مغربی کنارے میں کارروائیوں کے دوران دفاتر سیل کیے ہیں۔
خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے7 فلسطینی تنظیموں کو دہشت گرد قرار دیا ہے۔
اقوام متحدہ نے 7 فلسطینی تنظیموں کے دفاتر سیل کرنے کے اسرائیلی اقدام کی مذمت کی ہے۔
اقوام متحدہ کا اپنے جاری پیغام میں کہنا ہے کہ فلسطینی تنظیموں کے دفاتر سیل کرنے کا اقدام مکمل طور پر ظالمانہ ہے۔
اقوام متحدہ کا مزید کہنا ہے کہ اسرائیل نے7 فلسطینی تنظیموں پر عائد الزامات کے کوئی قابل بھروسہ ثبوت فراہم نہیں کیے ہیں۔
دوسری جانب فلسطینی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی جاں بحق ہوگیا۔
فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے 58 سال کے فلسطینی شخص کے سر میں گولیاں ماری ہیں۔