اسرائیل کا امریکہ سے 25 ایف-15 طیاروں کی خریداری کا معاہدہ

eAwazورلڈ

اسرائیل نے امریکی کمپنی سے 25 ایف-15 طیاروں کی خریداری کیلئے 5 ارب ڈالر سے زائد کا معاہدہ کرلیا۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے 5.2 ارب ڈالر کے معاہدے کے تحت بوئنگ کمپنی سے 25 جدید ایف-15 جنگی طیارے خریدنے کا اعلان کیا ہے، جن کی فراہمی 2031 میں شروع ہوگی۔

معاہدے کے مطابق اسرائیل کو ہر سال 4 سے 6 طیارے فراہم کیے جائیں گے۔

اسرائیلی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ یہ طیارے زیادہ فاصلے اور وزن لے جانے کی صلاحیت رکھتے ہیں، جو اسرائیلی فضائیہ کو مشرق وسطیٰ میں موجودہ اور مستقبل کے چیلنجز کا سامنا کرنے میں مدد دے گی۔

اسرائیل نے حالیہ جنگ کے دوران بھی امریکا سے بڑے پیمانے پر اسلحہ حاصل کیا ہے