واشنگٹن: امریکا میں اسکول کے اندر فائرنگ کے نتیجے میں 3 طلبا ہلاک اور ٹیچر سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ریاست مشی گن میں پیش آیا،
فائرنگ ایک طالب علم نے کی۔ہلاک ہونے والوں میں 16 سالہ لڑکا جبکہ 14 اور 17 سالہ دو لڑکیاں شامل ہیں۔واقعے کے بعد سیکورٹی اہلکاروں نے آکسفورڈ ہائی اسکول کو گھیر لیا،
پولیس نے 15 سالہ طالبعلم کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی۔مشی گن کے گورنر نے فائرنگ کے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی کو بھی اسکول جانے سے ڈرنا نہیں چاہیئے۔