Pfizer vaccine for children

امریکا، 5 سے 11 سال کے بچوں کیلئے فائزر ویکسین کی حمایت

eAwazورلڈ

واشنگٹن: امریکی ایف ڈی اے نے 5 سے 11 سال کے بچوں کے لیے فائزر ویکسین کی حمایت کردی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق یو ایس فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن اتھارٹی میں فائزر ویکسین کے استعمال پر ووٹنگ ہوئی۔

ایف ڈی اے ایڈوائزرز نے کہا کہ بچوں کے لیے فائزر کی افادیت نقصان سے کہیں زیادہ ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکا نے کورونا وائرس کی وجہ سے مختلف ممالک کے لئے لگائی گئی سفری پابندیاں ختم کرنے کا اعلان بھی کیا تھا۔