US should reform legal framework: UN

امریکا لیگل فریم ورک میں اصلاحات کرے: اقوامِ متحدہ

eAwazورلڈ

نیو یارک: اقوام متحدہ نے امریکا پر زور دیا ہے کہ وہ لیگل فریم ورک میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کرے تاکہ نسلی اقلیتوں کے حقوق یقینی بنائے جاسکیں۔اقوامِ متحدہ میں اقلیتوں سے متعلق حقوق کے خصوصی مندوب فرنینڈ ڈی ویرینیس Fernand de Varennes نے کہا ہے کہ امریکا کو قانونی فریم ورک کے حوالے سے داخلی سطح پر نئی ڈیل کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ امریکا ان جمہوریتوں میں سے ہے جہاں انسانی حقوق اور ان کے تحفظ سے متعلق قانون سازی نامکمل ہے۔اقوامِ متحدہ کے خصوصی مندوب نے کہا کہ 60 برس پرانے قوانین تقاضوں سے ہم آہنگ نہیں رہے، جن کی وجہ سے اقلیتوں کو عدم مساوات، تعصب اور تنہا کیئے جانے کا سامنا ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ اقلیتوں کے خلاف منافرت کے جرائم بڑھ رہے ہیں، جس سے سیاہ فام سب سے زیادہ متاثر ہیں۔فرنینڈ ڈی ویرینیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ زیادہ امکان یہی ہوتا ہے کہ سیاہ فاموں کو وفاقی اور ریاستی سطح پر ووٹ ڈالنے کے حق سے محروم رکھا جائے گا۔