واشنگٹن: امریکا میں اومیکرون ویرینٹ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔امریکی حکام کے مطابق اومیکرون ویرینٹ سے ملک میں یہ پہلی ہلاکت ہے۔ اومیکرون سے ہلاک ہونے والے شخص کی عمر50 سال تھی اوروہ ٹیکساس کا رہائشی تھا۔
حکام نے مزید بتایا کہ اومیکرون کا شکارہونے والے شخص نے ویکسین نہیں لگوائی تھی اوراسے صحت کے دیگرمسائل کا سامنا تھا۔ امریکا میں کورنا وائرس کے جونئے کیسز سامنے آرہے ہیں ان میں 73 فیصد اومیکرون ویرینٹ کے ہیں۔
وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری جین ساکی کا کہنا ہے کہ صدر جوبائیڈ ن منگل کو قوم سے خطاب میں کورونا کیسز میں اضافے کے بارے میں بات کریں گے تاہم لاک ڈاؤن سے متعلق کوئی اعلان ہونے کا امکان نہیں۔