امریکا میں اومی کرون کے وار، نیویارک کے اسپتالوں میں بچوں کی تعداد بڑھ گئی
واشنگٹن : امریکا میں او می کرون نے پنجے گاڑ دیے اور نیو یارک سٹی کے اسپتالوں میں اومی کرون سے متاثر بچوں کی تعداد میں 4 گنا تک اضافہ ہوگیا۔نیویارک میں اسپتال میں داخل ہونے والے بچوں کی نصف تعداد 5 سال سے کم عمر ہے اور انہیں ویکسین نہیں لگی۔
نئی دلی میں کورونا کیسوں میں اضافے کے باعث آج سے رات کے کر فیو کا اعلان کیا گیا ہے جس کے تحت کرفیو رات 11 بجے سے صبح 5 بجے تک جاری رہے گا۔علاوہ ازیں سعودی عرب میں 16 سال کی عمر کے نوجوانوں کو بوسٹر ویکسین لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔