امریکا میں کورونا دور کی بارڈر پالیسی برقرار، امریکی سپریم کورٹ نے نقل مکانی کرنے والوں کی فوری ملک بدری کی حمایت کردی۔
امریکی سپریم کورٹ نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں متعارف کرائی گئی تبدیلی کو مسترد کرنے سے انکار کردیا ہے۔
ٹائٹل فورٹی ٹو امریکی انتظامیہ کو اس بات کی اجازت دیتا ہے کہ ایسے ممالک جہاں سے آنے والوں کے ذریعے امریکا میں کورونا پھیلنے کا خدشہ ہو، ایسے نقل مکانی کرنے والوں کو فوری طورپر ملک بدر کردیا جائے۔
پالیسی کے مطابق ایسے نقل مکانی کرنے والوں کو امریکا میں سیاسی پناہ لینے کا موقع بھی نہیں دیا جاتا۔
ٹرمپ دور میں متعارف کرایا گیا یہ اقدام عبوری تھا اور دسمبر میں ختم ہونا تھا تاہم اب امریکا کی سپریم کورٹ میں 19 ری پبلکن اٹارنی جرنلز نے مقدمہ دائر کیا تھا، عدالت نے ان کی درخواست پر اطمینان کا اظہار کردیا ہے۔
سپریم کورٹ اب اس معاملے پر فروری میں ریاستوں کے دلائل سنے گی، جس میں طے کیا جائے گا کہ آیا مقامی انتظامیہ نقل مکانی کرنے والوں سے متعلق موجودہ پالیسی میں مداخلت کر سکتی ہیں یا نہیں۔