امریکا کا تائیوان کے دفاع کیلئے حمایت کا اعادہ

eAwazورلڈ

امریکا نے کہا ہے کہ چین تائیوان کے ساتھ ضم ہونے کے منصوبے کو توقع سے زیادہ تیزی سے آگے بڑھا رہاہے، امریکا نے تائیوان کے دفاع کے لئے حمایت کا اعادہ بھی کیا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق امریکی وزیرخارجہ بلنکن کا کہنا ہے کہ چین نے تائیوان کے معاملے پر اسٹیٹس کو، کو نہ ماننے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

سیکریٹری بلنکن نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ چین، تائیوان کے ساتھ پرامن طریقے سے ضم ہونے کےمنصوبے میں ناکامی پر ممکنہ طور پر طاقت کا استعمال بھی کرسکتا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکا تائیوان کے دفاع کی حمایت جاری رکھے گا۔