Russia also cut off rocket engines to the United States in response to US sanctions

امریکا کو راکٹ انجنوں کی فراہمی بند، روس کا امریکا کومنہ توڑ جواب

eAwazورلڈ

ماسکو: روس کے یوکرین پر حملے کے بعد مغربی ممالک کی جانب سے عائد مختلف پابندیوں کے جواب میں ماسکو نے امریکا کو راکٹ انجنوں کی فراہمی بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

روس کے خلائی کارپوریشن روسکوسموس کے ڈائریکٹر جنرل دیمتری روگوزین نے ایک روسی ٹی وی پروگرام میں بتایا کہ راکٹ انجنوں کی ترسیل 1990 کی دہائی کے وسط سے بہت فعال رہی ہے جس میں آر ڈی 180 انجن بھی شامل ہے جو ایٹلاس فائیو راکٹ کو طاقت دیتا ہے۔

انہوں نے امریکا کو مخاطب کرکے کہا کہ وہ ’اپنی جھاڑو پر اڑ جائیں‘۔ اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ روسکومسوس بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے روسی حصے پر مشترکہ تجربات پر جرمنی کے ساتھ تعاون نہیں کرے گا اور انہیں آزادانہ طور پر چلائے گا۔

نیوز سورس ایکسپرس نیوز