چین نے 7 کمپنیوں کو ایکسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کے امریکی فیصلے کی شدید مذمت کی ہے۔
چینی وزارت تجارت کا اپنے جاری کردہ بیان میں کہنا ہے کہ چین امریکا کے اس اقدام کی سخت مذمت کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چینی کمپنیوں اور اداروں کے جائز حقوق کے تحفظ کیلئے ضروری اقدامات کریں گے۔
خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ امریکا نے دو روز پہلے چین سے متعلقہ 7 کمپنیوں کو ایکسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیا تھا۔
خبر ایجنسی نے بتایا کہ امریکا نے قومی سلامتی، خارجہ پالیسی سے متعلق تحفظات پر چینی کمپنیوں کے خلاف اقدام کیا۔
خبرایجنسی کا مزید کہنا ہے کہ امریکا کی ایکسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل زیادہ ترچینی کمپنیوں کا تعلق ایرو اسپیس سے ہے۔