امریکی صدر جو بائیڈن نے تائیوان کے لیے 571 ملین ڈالرز کی فوجی امداد کی منظوری دے دی ہے۔
وائٹ ہاؤس کے مطابق جو بائیڈن نے تائیوان کو دفاعی سامان، خدمات اور فوجی تعلیم و تربیت کے لیے امداد کی منظوری دی ہے۔
امریکی محکمۂ خارجہ کے مطابق امریکی حکومت نے مصر کو 5 ارب ڈالرز کے فوجی سامان کی فروخت کی منظوری بھی دی ہے۔