امریکا کے یمن میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر حملے، اینٹی شپ کروز میزائل مار گرایا

eAwazورلڈ

امریکا نے یمن کے دارالحکومت صنعا میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر حملے کیے جس میں میزائل اورکمانڈکنٹرول تنصیبات کونشانہ بنایا گیا۔

امریکی سینٹرل کمانڈ (CENTCOM) کے مطابق ہفتے کو یمن کے حوثی باغیوں کے زیرِ قبضہ دارالحکومت صنعا میں حملے کیے گئے، جن میں ایک میزائل سمیت کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کو نشانہ بنایا گیا۔

امریکی سینٹرل کمانڈکے بیان میں کہا گیا کہ آپریشن کے دوران امریکی فورسز نے بحیرہ احمر کے اوپر حوثی باغیوں کے کئی ڈرونز اوراینٹی شپ کروز میزائل کو بھی مار گرایا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل ہفتے کو یمن سے حوثیوں نے اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب پر میزائل حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں 16 افراد زخمی ہوئے۔

اسرائیلی فوج کے مطابق اسرائیل کا فضائی دفاعی نظام یمن سے داغے گئے میزائل کو روکنےمیں ناکام ہوا۔

تل ابیب پر میزائل حملے کے بعد حوثی عہدیدار ہزم الاسد نے اپنے بیان میں کہا کہ تمام اسرائیلی دفاعی نظاموں کی ناکامی کا مطلب ہے کہ صیہونی دشمن کا قلب اب محفوظ نہیں رہا، اربوں ڈالر کی لاگت سے بنائے گئے دفاعی نظام کا اب کوئی فائدہ نہیں۔