اسلام آباد : دفترخارجہ نے پاکستان اور امریکہ کے درمیان افغانستان میں فوجی آپریشن کے لیے پاکستانی فضائی حدود کے استعمال کے معاہدے کی تردید کردی ہے۔ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان میں پاکستان اور امریکہ کے مابین افغانستان میں فوجی اور انٹیلیجینس آپریشن کے لیے پاکستانی فضائی حدود کے استعمال سے متعلق معاہدے کو باقاعدہ شکل دینے کے حوالے سے خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا گیا کہ پاکستان اور امریکہکے درمیان ایسے کسی معاہدے پربات چیت نہیں ہورہی ہے۔
ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ پاکستان اور امریکہکا علاقائی سلامتی اور انسداد دہشت گردی پر دیرینہ تعاون ہے لہذا دونوں ممالک کے درمیان اس حوالے سے باقاعدہ مشاورت جاری ہے۔واضح رہے کہ امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ افغانستان میں آپریشن کیلئے فضائی حدود کے استعمال پر پاکستان اور امریکہمعاہدے کے قریب ہیں۔