واشنگٹن: امریکہ کا آواز سے 5 گنا تیز خلا سے ٹارگٹ کو ہٹ کرنے والے ہائپر سانک میزائل کا تجربہ ناکام ہوگیا۔چین اور روس کے ساتھ سپر سانک میزائل پروگرام کی دوڑ میں امریکہ کو بڑا دھچکا لگا ہے۔
پینٹاگون کے مطابق خلائی راکٹ ہائپر سانک میزائل کو خلا میں لے جانے میں ناکام رہا۔ امریکی حکام تجربے کی ناکامی کا جائزہ لے رہیں۔برطانوی میڈیا نے 5 روز قبل چین کے ہائپر سپرسانک میزائل تجربے کا دعویٰ کیا تھا، جس کی چین نے تردید کر دی تھی۔ ہائپر سانک گلائڈ وہیکل میزائل مدار میں چکر لگا کر زمین پر ہدف کی طرف آتا ہے اور دفاعی ہتھیاروں سے بچنے کے لیے راستہ بدل لیتا ہے