امریکی ریاست ٹیکساس کے اسکول میں ہونے والی فائرنگ کے واقعے کے دوران فاش غلطیوں پر ٹیکساس پولیس چیف کو برطرف کر دیا گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس میں 4 مئی کو فائرنگ کے واقعے میں19 طلبہ اور 2 ٹیچرز ہلاک ہوئے تھے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فائرنگ سے 2 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 14 افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔
پولیس نے اسکول میں فائرنگ کرنے والے 18 سالہ نوجوان سیلواڈور راموس کو گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔
میڈیا کا کہنا ہے کہ 19 بچوں اور 2 اساتذہ کو قتل کرنے والے نوجوان نے اپنی دادی کو بھی قتل کیا تھا۔