امریکی ریاست نیو میکسیکو کو تاریخ کی دوسری بڑی جنگل کی آگ کا سامنا

eAwazورلڈ

امریکی ریاست نیو میکسیکو کو تاریخ کی دوسری بڑی جنگل کی آگ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ریاست نیو میکسیکو کے حکام کا کہنا ہے کہ دارالحکومت سانتافی کے مشرقی حصے میں لگی آگ 1 لاکھ 72 ہزار ایکڑ تک پھیل گئی ہے۔

حکام کے مطابق آگ لگنے سے 170 مکانات تباہ ہو گئے جبکہ 16 ہزار افراد کا علاقے سے انخلاء کرا لیا گیا ہے۔
تیز ہواؤں، شدید گرمی اور خشک موسم کے باعث فائر فائٹرز کو آگ بجھانے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

حکام نے یہ بھی بتایا ہے کہ نیو میکسیکو میں اس وقت 6 مختلف مقامات پر جنگلات میں آگ لگی ہوئی ہے۔