US President Joe Biden and Russian President Vladimir Putin have agreed to meet on Ukraine

امریکی صدرجوبائیڈن اور روسی صدرولامیرپیوٹن کی مسئلہ یوکرین کیلے ملاقات کرنے پراتفاق

eAwazورلڈ

واشنگٹن: امریکا کے صدرجوبائیڈن نے یوکرین کے معاملے پراپنے روسی ہم منصب ولادی میرپیوٹن سے ملاقات کرنے پراتفاق کیا ہے۔

وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فرانس نے امریکی صدرجوبائیڈن کوروسی صدرولامیرپیوٹن سے ملاقات کی تجویز دی تھی جسے انہوں نے اصولی طورپرقبول کرلیا ہے۔

وائٹ ہاؤس کا مزید کہنا تھا کہ امریکی صدرکی ملاقات صرف اس صورت میں ہوگی کہ روس یوکرین پرحملہ نہ کرے۔
فرانس نے امریکی صدرکوروسی ہم منصب سے ملاقات کی تجویز روسی صدرولادی میرپیوٹن سے فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون سے 2فون کالزکے بعد دی۔ دونوں فون کالز کا دورانیہ مجموعی طورپر3 گھنٹے تھا۔

امریکی اورروسی صدور کی ملاقات میں یوکرین کے بحران کے ممکنہ حل پربات چیت کی جائے گی۔

یوکرین کے مسئلے پرگزشتہ کئی ہفتوں سے صورتحال کشیدہ ہے اورامریکا نے خبردارکیا ہے کہ روس کسی بھی وقت یوکرین پرحملہ کرسکتا ہے۔