واشنگٹن: امریکی صدر بائیڈن نے چین سے عداوت کے سبب بیجنگ سرمائی اولمپکس کے سیاسی اور سفارتی بائیکاٹ کا عندیہ دے دیا۔واشنگٹن میں کینیڈین وزیراعظم کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے صدر بائیڈن نے کہا کہ وہ بیجنگ سرمائی اولمپکس کی سیاسی اور سفارتی بائیکاٹ پر غور کررہے ہیں، بائیکاٹ کی صورت میں امریکا افتتاحی تقریب میں اپنا حکومتی وفد نہیں بھیجے گا تاہم امریکی ایتھلیٹ ایونٹ میں شریک ہوں گے،
سرمائی اولمپکس2022 آئندہ فروری میں چین کےدارالحکومت بیجنگ میں شیڈول ہیں۔چین اور امریکہ کے مابین کشیدگی عالمی سیاسیات میں اثرونفوذ کے مقابلے کے باعث بڑھتی جا رہی ہے، چین امریکہ کو معاشی میدان میں شکست دے چکا ہے۔
بلوم برگ کے مطابق دنیا بھر کی دولت سنہ 2000 میں 156 ٹریلین ڈالر تھی جو اب بڑھ کر 514 ٹریلین ڈالر تک پہنچ چکی ہے جس میں چین کا سب سے زیادہ 1/3 حصہ ہے۔
چین کی مجموعی معاشی مالیت 120 ٹریلین ڈالر ہے جبکہ امریکہ اپنی خراب معاشی پالیسیوں کے سبب صرف 90 ٹریلین ڈالرز تک محدود ہو گیا ہے۔چین معاشی میدان میں امریکہ کو شکست دینے کے بعد اب فوجی صلاحیت میں تیزی سے اضافہ کرنے میں مصروف ہے۔