امریکی قانون سازوں کا ایک وفد دو روزہ دورے پر تائیوان پہنچ گیا جس کے دوران وہ صدر تسائی انگ وین سے ملاقات کریں گے۔
رپورٹ کے مطابق یہ ایسے وقت میں تائیوان کا دورہ کرنے والا دوسرا اعلیٰ سطح کا گروپ ہے کہ جب خود اس جزیرے اور چین کے درمیان فوجی تناؤ جاری ہے۔
بیجنگ اپنے علاقے کی حیثیت سے تائیوان پر جمہوری طور پر حکومت کرنے کا دعویٰ کرتا ہے، جس نے اگست کے اوائل میں امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی کے تائی پے کے دورے پر اپنے غصے کا اظہار کرنے کے لیے جزیرے کے گرد فوجی مشقیں کی تھیں۔
تائی پے میں واقع امریکی سفارت خانے نے کہا کہ وفد کی قیادت سینیٹر ایڈ مارکی کر رہے ہیں، جن کے ساتھ ایوان کے چار اراکین بھی ہیں، بیان میں اس دورے کو ہند-بحرالکاہل کے خطے کے بڑے دورے کے ایک حصے کے طور پر بیان کیا گیا۔
تائیوان کے صدارتی دفتر نے کہا کہ گروپ پیر کی صبح تسائی انگ وین سے ملاقات کرے گا۔
ایک بیان میں کہا گیا کہ خاص طور پر ایک ایسے وقت میں جب چین آبنائے تائیوان اور خطے میں فوجی مشقوں کے ذریعے تناؤ بڑھا رہا ہے، ایڈ مارکی تائیوان کا دورہ کرنے والے وفد کی قیادت کرتے ہوئے ایک بار پھر تائیوان کے لیے امریکی کانگریس کی مضبوط حمایت کو ظاہر کررہے ہیں’۔
ایڈ مارکی سینیٹ کے خارجہ تعلقات مشرقی ایشیا، بحرالکاہل، اور بین الاقوامی سائبر سیکیوریٹی امور کی ذیلی کمیٹی کے سربراہ ہیں۔
ایڈ مارکی کے ایک ترجمان نے بتایا کہ اس دورے کے شریک رہنما کانگریس کے جوہری ہتھیاروں اور اسلحے کی روک تھام سے متعلق ورکنگ گروپ کے نمائندے جان گرےمیندی اور نمائندے ڈان بیئر ہیں۔
ایڈ مارکی کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ قانون ساز تائیوان ریلیشنز ایکٹ، یو ایس چین جوائنٹ کمیونیکز، اور چھ یقین دہانیوں کے تحت تائیوان کے لیے امریکا کی حمایت کی توثیق اور آبنائے تائیوان میں استحکام اور امن کی حوصلہ افزائی کریں گے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ گروپ ‘منتخب رہنماؤں اور نجی شعبے کے اراکین سے ملاقات کرے گا تاکہ مشترکہ مفادات بشمول آبنائے تائیوان میں کشیدگی کو کم کرنے اور اقتصادی تعاون کو وسعت دینے، بشمول سیمی کنڈکٹرز میں سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال کیا جاسکے۔
تائیوان کی وزارت خارجہ نے تائی پے کے شہر سونگشن ہوائی اڈے پر گروپ کے 4اراکین سے ملاقات کی تصاویر شائع کیں جو امریکی فضائیہ کے طیارے پر پہنچے تھے، جب کہ
ایڈ مارکی تاؤیوان بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچے تھے۔
نیوز سورس ڈان نیوز