Elon Musk, the founder of the famous American company Tesla and SpaceX, is the highest paid chief executive

امریکی کمپنی ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے چیف ایگزیکٹو

eAwazورلڈ

معروف امریکی کمپنی ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے چیف ایگزیکٹو

معروف امریکی کمپنی ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک 2021 کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے چیف ایگزیکٹو آفیسرز کی فہرست میں سرفہرست ہیں۔

ایلون مسک مسلسل چار برسوں سے اس فہرست میں سرفہرست ہیں، ان کی تنخواہ کا پیکج زیادہ تر اسٹاک کے کئی اختیارات سے بنایا گیا ہے اور اس وجہ سے ان کی ذاتی دولت میں 78 بلین ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے جو کہ تقریباً 269 بلین ڈالرز ہے۔

ٹیسلا کے چیف ایگزیکٹو ایلون مسک کی تنخواہ بہت زیادہ ہے یہاں تک کہ ان کے بعد اس فہرست میں شامل باقی 13 سی ای اوز مل کر بھی صرف ایلون مسک کی کمائی کا آدھا حصّہ ہی کما سکتے ہیں، جو کہ کل 6.3 بلین ڈالرز ہے۔

اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ریوین آٹوموٹیو کے سی ای او رابرٹ سکیرینج نے گزشتہ سال 2.3 بلین ڈالرز کی زبردست تنخواہ وصول کی تھی لیکن پھر بھی وہ مسک سے بہت پیچھے تھے۔

تیسرے نمبر پر ایپل کے سی ای او ٹم کک نے 2021 میں تقریباً 853 ملین ڈالرز کمائے، چوتھے نمبر پر کیلیفورنیا میں مقیم لوسیڈ موٹرز کے سی ای او/سی ٹی او پیٹر راولنسن نے 575 ملین ڈالرز کمائے۔

سافٹ ویئر کمپنی (C3.ai) کے سی ای او ٹام سیبل 343 ملین ڈالرز کما کر پانچویں نمبر پر آئے جبکہ کوٹی کے سی ای او سو نبی 283 ملین ڈالرز کے ساتھ فہرست میں چھٹے نمبر پر ہیں۔

KKR پرائیویٹ ایکویٹی کے سی ای او جو بی 279 ملین ڈالرز کے ساتھ ساتویں، سائبر سیکیورٹی فرم سینٹینیل ون کے سی ای او ٹومر وینگارٹن 275 ملین ڈالرز تنخواہ وصول کرنے کے بعد آٹھویں جبکہ پالانٹیر ٹیکنالوجیز کے سی ای او ایلکس کارپ 264 ملین ڈالرز کی کمائی کے ساتھ فہرست میں نویں نمبر پر اور گِٹ لیب کے سی ای او سڈ سجبرندیج 263 ملین ڈالرز تنخواہ کے ساتھ اس فہرست میں دسویں نمبر پر ہیں۔