King Alfred Street

انگلینڈ، مشتبہ اشیا ملنے پر 50 سے زائد گھر خالی کرالیے گئے

eAwazورلڈ

لندن : انگلینڈ کے شہر ڈربی میں پولیس نے ’’مشتبہ اشیا‘‘ملنے پر 50 سے زائد گھر خالی کرالئے۔ اس دوران بم اسکواڈ کو بھی طلب کرلیا گیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق پولیس نے کنگ الفریڈ اسٹریٹ  سے ایک شخص کو حراست میں لے لیا۔

پولیس کی بھاری نفری بھی علاقےمیں موجود ہے۔رپورٹس کے مطابق پولیس کی جانب سے لوگوں کو علاقے سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ جن لوگوں کو حفاظتی طور پر علاقے سے نکالا گیا ہے انہیں صورتحال کلیئر ہونے پر واپس آنے سے متعلق آگاہ کردیا جائے گا۔