Protests in Australia, Parliament building set on fire

آسٹریلیا میں احتجاج، پارلیمنٹ کی عمارت نذر آتش

eAwazورلڈ

سڈنی : آسٹریلیا میں قبائلی خودمختاری کے لیے احتجاج کرنے والے افراد نے پارلیمنٹ کی پرانی عمارت کو آگ لگادی۔برطانوی میڈیا کے مطابق آسٹریلوی دارالحکومت کینبرا میں جمعرات کے روز ہونے والے احتجاج میں مظاہرین نے پارلیمنٹ کی پرانی کے داخلی دروازے کو نذر آتش کردیا۔

پولیس کے مطابق آگ لگنے کا واقعہ دو ہفتوں سے جاری احتجاج کے بعد پیش آیا جس کے بعد عمارت میں موجود ملازمین فوری طور پر باہر نکل گئے اور آتشزدگی میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق میوزم قرار دی جانے والے اس عمارت کو احتجاج کے باعث 20 دسمبر کو بند کردیا گیا تھا جہاں مظاہرین عمارت کے سامنے احتجاج کررہے تھے۔

آسٹریلیا کی پارلیمنٹ 1988 میں پرانی عمارت سے کچھ فاصلے پر موجود کیپیٹل ہل میں منتقل ہوئی اور پارلیمنٹ کی پرانی عمارت کو اب میوزمیم کا درجہ حاصل ہے۔