روس نے کہا ہے کہ اگر مغرب روسی تیل پر پابندی کے ساتھ آگے بڑھتا ہے تو وہ جرمنی کے لیے اپنی اہم گیس پائپ لائن بند کر سکتا ہے۔
نائب وزیر اعظم الیگزینڈر نوواک نے کہا کہ "روسی تیل کو مسترد کرنا عالمی منڈی کے لیے تباہ کن نتائج کا باعث بنے گا”، جس کی وجہ سے قیمتیں دوگنی سے زائد $300 فی بیرل تک پہنچ جائیں گی۔
روس کو یوکرین پر حملے کی سزا دینے کے لیے امریکہ اتحادیوں کے ساتھ ممکنہ پابندی کی تلاش کر رہا ہے۔
لیکن جرمنی اور ہالینڈ نے پیر کو اس منصوبے کو مسترد کر دیا۔
یورپین یونین اپنی گیس کا تقریباً 40فی صداور اپنا 30فی صد تیل روس سے حاصل کرتا ہے، اور اگر سپلائی میں خلل پڑتا ہے تو اس کے پاس کوئی آسان متبادل نہیں ہے۔
اگرچہ برطانیہ سپلائی میں خلل سے براہ راست متاثر نہیں ہوگا، کیونکہ وہ روس سے اپنی گیس کا 5 فی صد سے کم درآمد کرتا ہے، لیکن یہ عالمی منڈیوں میں قیمتوں میں اضافے سے متاثر ہو گا کیونکہ یورپ میں مانگ میں اضافہ ہوگا۔
نیوز سورس ڈان نیوز