ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ کے امکان کو روکا جا سکتا ہے؛ امریکی صدر

eAwazورلڈ

برلن: امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ کے امکان کو روکا جا سکتا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے برلن میں جرمنی، فرانس اور برطانوی قیادت سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اسرائیل اور ایران کے ساتھ اس طرح سے نمٹ سکتے ہیں کہ حالیہ تنازع کچھ دیر کیلئے ختم ہوجائے اور اس کے امکانات موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میرےساتھی اتفاق کرتے ہیں، لبنان میں جنگ بندی کے لیے کام کرنا ممکن ہے لیکن غزہ میں یہ مشکل ہے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ کے امکان کو روکا جا سکتا ہے اور ہم اس بات سے متفق ہیں کہ اس کا کوئی نتیجہ نکلنا ہے لیکن اس کے بعد کیاہوگا؟

واضح رہے کہ دو روز قبل خبر سامنے آئی تھی کہ ایران پر حملے کے جواب میں فلسطینی حامی گروپس کے حملے روکنے کیلئے اسرائیل امریکا حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے۔

صیہونی میڈیا کا بتانا تھا کہ اسرائیل حملے میں ایران کی فوجی اور انرجی تنصیبات کو نشانہ بنائےگا۔