سمرقند: ایران نے شنگھائی تعاون تنظیم کا مکمل رکن بننے کے بعد تنظیم کے رکن ممالک کے لیے ایک کرنسی کی تجویز پیش کردی ہے۔
خبر رساں اداروں کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے ایک بیان میں تصدیق کی ہے کہ ایران نے ازبکستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل کے ہمراہ تنظیم کے رکنیت کے میمورنڈم پر دستخط کردیے ہیں۔
ایرانی وزیر خارجہ کے مطابق تنظیم کی مکمل رکنیت حاصل ہونے کے بعد دیگر رکن ممالک کے ساتھ ایران کے تعلقات نئے مرحلے میں داخل ہو گئے ہیں، جو کہ معیشت اور تجارت سمیت کئی شعبوں میں باہمی تعاون کے فروغ کا باعث بنے گا۔