ایران میں علاقائی گورنر کو سابق اہلکار نے تھپڑ مار دیا

eAwazورلڈ

تہران: ایران کے مشرقی صوبے کے گورنر عابدین خرم تقریر کے لیے اسٹیج پر آئے تھے کہ اچانک ایک سابق اہلکار نے تھپڑ مار دیا، گورنر کو تھپر مارنے والے شخص کو ایرانی حکام نے چند ہی لمحوں میں قابو کرلیا۔خبر ایجنسی کے مطابق تھپڑ مارنے والے شخص کو شکایت تھی کہ ان کی اہلیہ کو ویکسین خاتون کے بجائے مرد نے لگائی تھی۔

گورنر عابدین خرم انقلابی گارڈ کے سابق کمانڈر رہے ہیں جبکہ 2013 میں انہیں شام میں باغیوں نے قید کرلیا تھا۔ایران کے مشرقی صوبے کے گورنر نے خطاب کے دوران تھپڑ مارنے والے شخص کو معاف کرتے ہوئے کہا کہ شام میں باغی میرے سر پر بندوق تان لیتے تھے، یہ شخص ان سے کم نہیں ہے۔