ایران کے جوہری پروگرام پرویانا میں ایک نئے دور کا آغاز ہوا ہے۔
یورپی یونین کےعہدیدار کاکہنا ہےکہ کچھ رکاوٹوں پر پیش رفت ہو رہی ہے جس میں یہ ضمانت بھی شامل ہے کہ آئندہ امریکا پیچھے ہٹ کر معاہدے کو ختم نہیں کرے گا۔
عالمی طاقتوں اور ایران کےدرمیان یہ رواں برس مارچ کے بعد پہلی ملاقات ہے۔
اس سے قبل 2021 میں امریکا کو معاہدے میں دوبارہ شامل کرنے کے لیے ہونے والے مذاکرات تعطل کا شکار ہو گئےتھے۔