ایران: ہیلی کاپٹر حادثے میں پاسداران انقلاب کے بریگیڈیئر جنرل پائلٹ سمیت جاں بحق

eAwazورلڈ

ایران میں ایک ہیلی کاپٹر حادثے میں پاسداران انقلاب کے بریگیڈیئر جنرل پائلٹ سمیت جاں بحق ہوگئے۔

ایرانی خبر رساں ایجنسی ارنا کے مطابق حادثہ ایران کے جنوب مشرقی صوبے سیستان کے شہر سرکان میں پیش آیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق حادثہ انسداد دہشت گردی آپریشن کے دوران پیش آیا۔ حادثے میں پاسداران انقلاب کے بریگیڈیئر جنرل اور نینوا بریگیڈ کے کمانڈر حامد مزندرانی جاں بحق ہوگئے۔

حادثے میں جاں بحق پائلٹ کی شناخت حمید جنداغی کے نام سے ہوئی ہے جن کا تعلق بھی پاسداران انقلاب سے تھا۔

رپورٹ کے مطابق ایرانی فورسز علاقے میں 26 اکتوبر کے بعد سے آپریشن کر رہی ہیں، جب عسکریت پسندوں کے ایک حملے میں 10 سکیورٹی اہلکار مارے گئے تھے۔