امریکی صدر جو بائیڈن نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو جنگی مجرم قرار دے دیا۔
ایک تقریب میں صحافیوں کے سوالات کے غیررسمی جوابات میں امریکی صدر نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ پیوٹن جنگی مجرم ہیں۔
روس نے جوبائیڈن کے بیان پر شدید رد عمل دیتے ہوئے بیان کو مسترد کر دیا۔
روسی صدر کے ترجمان نے کہا ہے کہ بیان بازی ایسی ریاست کا سربراہ کر رہا ہے جس کے بموں سے دنیا بھر میں لاکھوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
ترجمان نے یہ بھی کہا کہ اس طرح کی بیان بازی ناقابل قبول اور ناقابل معافی ہے۔